ابنا: ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں کئی صنعتی اور تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل پر ان کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں اقتصادی سرگرمیوں میں عوام کے کردار کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی شرکت کے بغیر اقتصادی ترقی نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی و پیش رفت اسی صورت میں ممکن ہے جب اس میں عوام کے تمام طبقات کا کردار شامل ہو اور اقتصادی علوم سے کافی حد تک واقف ہوں۔صدر مملکت نے ایٹمی حقوق پر ڈٹے رہنے کی وجہ سے ایرانی عوام پرمغرب کے گزشتہ چند سال کے دباؤ کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ بہت سے مغربی حکام نے اس حقیقت کا ادراک کرلیا ہے کہ پابندیوں اور دباؤ میں شدت پیدا کر کے ملت ایران کو اس کے ایٹمی حقوق سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔صدرمملکت احمدی نژاد نے آج کرمانشاہ پولیمر پیٹروکیمیکل کمپیلکس اور آزادی نامی بند یا ڈیم کا اقتتاح بھی کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔/110
1 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 377717
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے اقتصادی سرگرمیوں میں عوام کے کردار کی ضرورت پر زور دیا ہے۔